بینکنگ ٹرانزیکشن پر نان فائلرز کیلیے 0.4 فیصد رعایتی ودہولڈنگ میں 3 ماہ توسیع

6

 فیڈرل بورڈ آف ریونیو(ایف بی آر) نے نان فائلرز کے لیے بینکنگ ٹرانزیکشن پر 0.4 فیصد رعایتی ودہولڈنگ کے نفاذ میں مزید 3 ماہ کی توسیع کر دی ہے۔

ایف بی آر کی جانب سے گزشتہ روز باضابطہ طور پر نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ نان فائلرز کے لیے انکم ٹیکس آرڈیننس 2001 کی236 پی کے سیکشن کے تحت بینکنگ ٹرانزیکشن پر 0.4 فیصد رعایتی ودہولڈنگ کے نفاذ کی معیاد بڑھا کر 30 ستمبر 2017کردی گئی ہے جبکہ اس سے قبل یہ میعاد بڑھا کر 30 جون2017 تک کی گئی تھی۔

ایف بی آر حکام کا کہنا ہے کہ اس رعایتی ود ہولڈنگ ٹیکس کی شرح کے اطلاق میں کئی بار توسیع کی جا چکی ہے۔