خواتین کو عالمی تجارتی نمائشوں میں شامل کیا جائے: ویمن چیمبر

13

خواتین کی مصنوعات کو ٹیکسوں اور ڈیوٹیوں میں رعایت دی جانی چاہیے ،شازیہ سلیمان

لاہور(فلک نیوز)ویمن چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری لاہور ڈویژن کی صدر شازیہ سلیمان نے حکومت پر زور دیا ہے کہ خواتین انٹرپر ینیورز کو عالمی تجارتی میلوں اور نمائشوں میں حصہ لینے کیلئے زیادہ سے زیادہ مواقع مہیا کئے جائیں تا کہ وہ پاکستانی مصنوعات کو عالمی سطح پر متعارف کراسکیں ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز کاروباری خواتین کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پرویمن چیمبر کی سر پر ست اعلیٰ ڈاکٹر شہلا جاوید اکرم ، قیصرہ شیخ و دیگر بھی موجو د تھیں،شازیہ سلیمان نے کہا کہ خواتین کی تیار کردہ مصنوعات کو ٹیکسوں اور ڈیوٹیوں میں رعایت دی جائے ۔ انہوں نے کاروباری شعبے سے وابستہ خواتین پر زور دیا کہ وہ اپنی بہترین صلاحیتوں کے ذریعے پاکستان کی معاشی ترقی میں بھرپور کردار ادا کریں۔ انہوں نے کہا کہ خواتین کسی بھی شعبے میں مردوں سے پیچھے نہیں۔