دبنگ خان فلم ’’جڑواں‘‘ کے سیکوئل میں بھی

14

بالی ووڈ کے سلطان 90 کی دہائی میں بننے والی اپنی بلاک بسٹر فلم ’جڑواں‘ کے سیکوئل میں مختصر کردار میں نظر آئیں گے۔  

بالی ووڈ کے ہر فلمساز اور ہدایت کار کی خواہش ہوتی ہے کہ وہ فلم کی کامیابی کے لیے تینوں خانز یا پھر کسی بڑے اداکار کو کاسٹ کریں تاہم ان کے پاس وقت کی کمی اور پروجیٹکس زیادہ ہونے کے باعث یہ خواہش ادھوری رہ جاتی ہے تاہم اب ہدایت کار فلم کی کامیابی کے لیے بڑے اداکاروں کو اپنی فلموں میں مختصر کردار میں کاسٹ کرتے ہیں اور یہ رجحان بڑھتا جارہا ہے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بالی ووڈ کے سلطان ڈیوڈ دھون کی فلم ’جڑواں ٹو‘ میں مختصر کردار ادا کریں گے تاہم فلم میں ان کے کردار کے حوالے سے ابھی کوئی خبر سامنے نہیں آئی۔ دوسری جانب اداکارہ تاپسی پنو کا کہنا تھا کہ  میں سلمان کے ساتھ کام کرن کے لیے بہت پرجوش ہوں جب کہ فلم کے پہلے حصے میں دبنگ خان کے کردار کو سب نے بہت پسند کیا تھا۔

اس سے قبل کنگ خان نے دبنگ خان کی فلم ’ ٹیوب لائٹ‘ میں مختصرکردارادا کیا تھا جس پر سلو میاں نے بھی شاہ رخ خان کی فلم میں بطور مہمان اداکار انٹری دینے پر آمادگی ظاہر کی تھی۔

واضح رہے ’جڑواں‘ 90 کی دہائی میں ڈیوڈ دھون کی ہدایت کاری میں بننے والی سلمان خان کی بلاک بسٹر فلم تھی جس میں انہوں نے ڈبل رول ادا کیا تھا تاہم اب ڈیوڈ دھون نے فلم کے دوسرے سیکوئل میں سلو میاں کی جگہ اپنے بیٹے ورن دھون کو کاسٹ کیا ہے جس میں وہ پہلی بار ڈبل رول میں دکھائی دیں گے جب کہ جیکولین فرنانڈس اور تاپسی پنو اداکاری کے جوہر دکھائیں گی۔