بچی نے پیدا ہونے کے کچھ ہی دیر بعد چلنا شروع کردیا

108

برازیل میں بچی نے پیدا ہونے کے کچھ ہی دیر بعد چلنے کی کوشش شروع کردی جب کہ بچی کے چلنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر بھی وائرل ہوگئی ہے۔

عام طور پر بچے پیدائش کے سال بھر بعد چلنے کی کوشش کرتے ہیں اور تقریبا ڈیرھ سال کے عرصے میں چلنے پھرنے کے قابل بھی ہوجاتے ہیں جب کہ بعض بچے غیر معمولی صلاحتیوں کے حامل ہوتے ہیں اور بہت سے کام وقت سے پہلے ہی سر انجام دیتے ہیں لیکن برازیل کے اسپتال میں نومولود بچی نے پیدائش کے کچھ ہی دیر بعد چلنے کی کوشش شروع کردی جو کسی معجزہ سے کم نہیں جب کہ بچی کی اس حرکت نے سب کو حیران کردیا۔