واہگہ بارڈر پر دنیا کا آٹھواں بڑا جھنڈا نصب کرنے کی تیاریاں

133

واہگہ بارڈر پر دنیا کا آٹھواں بڑا جھنڈا نصب کرنے کی تیاریاں شروع کر دی گئی ہیں۔ 

واہگہ بارڈر پر پریڈ دیکھنے والوں کیلیے خوشخبری ہے کہ اب انھیں خون گرمانے والے فلک شگاف نعرے سننے کے ساتھ ساتھ دل میں جذبہ حب الوطنی کو جگانے کیلیے ایک عظیم الشان قومی پرچم بھی دیکھنے کو ملا کرے گا۔ واہگہ بارڈر پر دنیا کا آٹھواں بڑا جھنڈا نصب کرنے کی تیاریاں شروع کر دی گئی ہیں۔

120 فٹ چوڑے اور400 فٹ اونچے سبز ہلالی پرچم کی آب و تاب سرحد پار دشمن بھی دیکھے گا۔ یہ جھنڈا واہگہ بارڈر سے ملحقہ پارک میں نصب کیا جائے گا۔