عوام کو اب تک کا بدترین جھٹکا،یکم جون سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کتنے روپے فی لیٹر اضافہ کیاجائے گا؟ دھماکہ خیز خبر سنادی گئی

166

اسلام آباد(این این آئی)یکم جون سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 12 روپے فی لیٹر اضافے کا امکان ہے۔میڈیا رپورٹ کے مطابق عید پر حکومت کی جانب سے عوام کو مہنگائی کا ایک اور تحفہ ملے گا،یکم جون سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 12 روپے فی لیٹر اضافے کا امکان ہے۔ذرائع پیٹرولیم ڈویژن کے مطابق یکم جون سے پیٹرول کی قیمتمیں ساڑھے 9 روپے فی لیٹر، ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 11 روپے 50 پیسے، لائٹ ڈیزل آئل کی قیمت میں 7 روپے 85 پیسے اور مٹی کا تیل بھی 12 روپے فی لیٹر مہنگا ہونے کا امکان

ہے۔ذرائع کے مطابق قیمتوں میں اضافے کی سمری 30 مئی کو وزارت خزانہ کو ارسال کی جائے گی جب کہ نئی قیمتوں کا اطلاق وزیر اعظم کی مشاورت سے ہوگا۔