پی آئی اے اور نجی ایئرلائنز نے عید سے پہلے کرایوں میں ہوشربا اضافہ کردیا،لاہور سے کراچی کادوطرفہ کرایہ 14ہزار سے بڑھ کر کتنا ہوگیا؟

54

کراچی(این این آئی)عالمی منڈی میں جیٹ فیول کی قیمتوں میں اضافے اور روپے کی بے قدری کے باعث پی آئی اے سمیت نجی ایئرلائنز نے اچانک کرایوں میں اضافہ کردیا ہے۔ فضائی کمپنیوں نے لاہور، کراچی، اسلام آباد، پشاور کے درمیان چلنے والی پروازوں کے کرائے بڑھا دیئے ہیں۔پی آئی اے کے لاہور سے کراچی کے دوطرفہ ٹکٹ کی قیمت 14ہزار سے بڑھ کر 34   ہزار روپے سے زیادہ ہوگئی، ائیربلیو کا لاہور سے کراچی کا ریٹرن ٹکٹ 35 ہزار پانچ سو روپے میں فروخت ہونے لگا، سیرین ائیر کا لاہور سے کراچی کا دو طرفہ کرایہ 39 ہزار پانچ سو

روپے تک پہنچ گیا ہے۔ ائر لائن نے ٹکٹوں میں اضافہ اپریل کی ماہانہ فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کیا ہے۔دوسری جانب پی آئی اے، ائیربلیو اور سیرین ائیر کی جانب سے اندرون ملک فلائیٹ آپریشن کے لیے طیاروں کی تعداد میں کمی کر دی گئی ہے۔