نوازشریف کو دل کی سنگین بیماری لاحق ،ذاتی معالج نے حکومت سے کیا درخواست کردی؟صورتحال پر پارٹی کارکن بھی شدیدپریشان

18

لاہور(این این آئی) سابق وزیر اعظم محمد نواز شریف کے ذاتی معالج ڈاکٹر عدنان نے حکومت پنجاب کو نواز شریف کے طبی معائنے کی اجازت کیلئے درخواست ارسال کر دی۔ ڈاکٹر عدنان نے درخواست میں کہا ہے کہ سابق وزیر اعظم محمد نواز شریف کو دل کی سنگین بیماری کے پیش نظر مستقل میڈیکل کئیر کی ضرورت ہے۔ نواز شریف کے طبی معائنے کے لئے مستقل بنیادوں پر ملنے کی اجازت دی جائے۔ ڈاکٹر عدنان نے کہا ہے کہ کئی دفعہ نواز شریف کے طبی معائنے کے لئے اجازت طلب کی گئی لیکن نامعلوم وجوہات کے بنا ء پر اجازت نہیں

دی گئی۔ انہوں نے کہا کہ مریض کو اس کے ذاتی معالج سے ملنے نہ دینا بنیادی انسانی حقوق کی خلاف ورزی کے ساتھ متعلقہ حکام کے غیر مناسب انسانی رویوں کو بھی واضح کرتا ہے۔