کراچی سمیت سندھ بھر میں میٹرک کے امتحانات کی تاریخ تبدیل کردی گئی

24

کراچی سمیت سندھ بھر میں 25 مارچ سے شیڈول میٹرک امتحانات کی تاریخ تبدیل کرکے نہم اور دہم کلاسز کے سالانہ امتحانات یکم اپریل سے کرانے کا اعلان کردیا گیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق وزیر تعلیم سردار شاہ کی زیر صدارت تعلیمی بورڈز کے چیئرمین کا اجلاس منعقد ہوا جس میں میٹرک کے امتحانات 25 کے بجائے یکم اپریل سے کرانے کا فیصلہ کیا گیا۔

کراچی پریس کلب میں پریس کانفرنس میں صوبائی وزیر تعلیم نےمیٹرک کے سالانہ امتحانات کی نئی تاریخ کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ میٹرک کے امتحانات کی تاریخ تبدیل کردی گئی ہے، 25 مارچ کے بجائے یکم اپریل سے میٹرک کے امتحانات کا آغاز ہوگا۔

واضح رہے کہ 25 مارچ سے امتحانات شروع کرانے کی تاریخ کا اعلان کیا گیا تھا تاہم اب تعلیمی بورڈز کی ہنگامی میٹنگ کے بعد امتحانات یکم اپریل سے کرانے کا کہا گیا ہے۔