امیر قطر کی پاکستان آمد ،کتنے ارب ڈالر سرمایہ کاری کی جائے گی ؟ پاکستانیوں کیلئے بڑی خوشخبری

22

اسلام آباد(نیوزڈیسک) امیر قطر شیخ تمیم بن حمادالثانی ہفتہ کو پاکستان پہنچیں گے، ان کے دورہ پاکستان میں 22ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کا امکان ہے۔تفصیلات کے مطابق امیر قطر شیخ تمیم بن حمادالثانی کے پاکستان آمد کے شیڈول میں تبدیلی کردی گئی،امیر قطر ہفتے کی دوپہر کے بجائے ہفتے کی شام پاکستان پہنچیں گے، شیخ تمیم بن حمادالثانی کو نتھیا گلی لیجانے کا پروگرام منسوخ کردیا گیا ہے۔وزیراعظم عمران خان ایئر پورٹ پر معزز مہمان کا استقبال کریں گے، پاکستان آمد کے بعد امیر قطر کو وزیراعظم ہاؤس لے جایا جائے گا، وزیراعظم ہاؤس میں معزز مہمان کو گارڈ

آف آنر پیش کیا جائے گا۔وزیراعظم ہاؤس وزیراعظم عمران خان اور امیر قطر شیخ تمیم بن حمادالثانی کی ون آن ون ملاقات کے بعد وفود کی سطح پرمذاکرات ہوں گے، جس میں پاکستان اور قطر کے درمیان مفاہمت کی یاد داشتوں پردستخط ہوں گے۔امیر قطر کے دورہ پاکستان میں 22ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کا امکان ہے ، وزیراعظم عمران خان مہمانوں کے اعزاز میں عشائیہ دیں گے امیر قطر ایوان صدر میں صدر عارف علوی سے ملاقات کریں گے، اس موقع پر شیخ تمیم بن حمادالثانی کو صدر مملکت اعلی ترین اعزاز سے نوازیں گے اور قطری وفد کے اعزاز میں ظہرانہ دیں گے جبکہ اتوار کو امیر قطر کا سرمایہ کاری کانفرنس میں شرکت کا امکان ہے.