اداکارہ نادیہ جمیل خطرناک بیماری میں مبتلا

30

                             کراچی: ڈرامہ انڈسٹری کی مقبول ترین اداکارہ نادیہ جمیل نے اپنی بیماری سے متعلق اہم انکشاف کیا ہے۔

نادیہ جمیل نے ثمینہ پیرزادہ کے شو میں اپنی بیماری سے متعلق بتایا کہ عاصم رضا کی ہدایتکاری میں  ڈرامہ ’ بے حد‘ کی شوٹنگ جاری تھی اس دوران مجھے پہلی بار مرگی کے دورے پڑے تھے۔ ڈرامے کے ایک سین میں فواد کو مجھے پرپوز کرنا تھا لیکن عین اس سین سے قبل مجھے پھر دورہ پڑا پھر ایسا ہوتا تھا کہ دن میں پانچ بار مجھے دورے پڑا کرتے تھے۔

نادیہ نے یہ بھی کہا کہ اس دوران عاصم سمیت پوری ٹیم نے میرا ساتھ دیا اور اس شوٹنگ کے دو دن بعد لندن میں ایک شو تھا تاہم ایک شو اچھی طرح مکمل کرنے کے بعد جب میں دوسرے شو میں پرفارم کرنے لگی تو مجھے شو کے دوران محسوس ہوا کہ مجھے دورہ پڑنے والا ہے تو میں دوران سین ہی باہر آگئی اور اس کے ہر دو منٹ بعد مجھے دورے پڑتے رہے۔ پھر مجھے آئی سی یو میں منتقل کیا گیا۔

اداکارہ نے بات جاری رکھتے ہوئے کہا کہ میری حالت کو دیکھتے ہوئے بھائی مجھے لندن کے دوسرے اسپتال لے گئے جہاں میرا علاج ہوا۔ابتدا میں ڈاکٹروں کو یہ لگا کہ مجھے ٹیومر کی وجہ سے یہ دورے پڑ رہے ہیں لیکن علاج کے اتنے سال بعد پتا چلا کہ یہ دورے ٹیومر کی وجہ سے نہیں بلکہ ان کے پیچھے دوسری وجوہات تھیں۔