فیس بک پوسٹس دیکھ کر 21 بیماریوں کی شناخت ممکن

13

نیویارک: فیس بک پر صارفین جو کچھ بھی پوسٹ کرتے ہیں اس کا بغور مطالعہ کرکے 21 امراض اور جسمانی و ذہنی کیفیات کا جائزہ لیا جاسکتا ہے جن میں ذیابیطس، ڈپریشن، بلڈ پریشر، اور دماغی تناؤ وغیرہ شامل ہیں۔

پبلک لائبریری آف سائنس (پی ایل او ایس) ون میں شائع ہونے والی ایک رپورٹ میں ماہرین نے فیس بک استعمال کرنے والے 999 افراد سے ان کی پوسٹ اور میڈیکل ریکارڈ مانگا جو انہوں نے دیدیا۔ اس میں ماہرین نے پوسٹ کئے جانے والے دو کروڑ الفاظ کا جائزہ لیا گیا۔

ماہرین نے باریکی سے جملے، الفاظ، متعلقہ الفاظ کے مجموعے اور ان کے معنی وغیرہ کو دیکھا۔ پھر ان کی شماریاتی نسبت کو میڈیکل ریکارڈ کی 21 کیفیات اور امراض سے وابستہ کرنے کی کوشش کی ہے۔