سرگودھا پولیس ٹریننگ سینٹر حملے میں ملوث 3 دہشت گرد ہلاک

8

گجرات: سی ٹی ڈی نے مقابلے کے دوران تین دہشت گردوں کو مار دیا جب کہ تین فرار ہوگئے، دہشت گرد سرگودھا پولیس ٹریننگ سینٹر اور پی اے ایف بس حملوں میں ملوث تھے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق کاؤنٹر ٹیررازم ڈپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) کا گجرات میں دہشت گردوں سے مقابلہ ہوا جس میں تین دہشت گرد ہلاک جب کہ تین فرار ہوگئے، ان کے قبضے سے راکٹ لانچر، بارودی مواد، اسلحہ اور آی ای ڈیز برآمد ہوئی ہیں۔

سی ٹی ڈی کے مطابق ہلاک دہشت گرد ریڈ بک میں مطلوب تھے، ان کی شناخت سید جمیل عرف بابا، بلال اور نادر کے نام سے ہوئی، تینوں دہشت گرد افغانستان سے باقاعدہ تربیت یافتہ تھے۔
سی ٹی ڈی کے مطابق دہشتگرد سرگودھا پولیس ٹریننگ اسکول اور میانوالی پولیس چوکی حملوں میں ملوث تھے جب کہ یہ دہشت گرد 2007ء میں پی اے ایف بس حملے میں بھی ملوث تھے۔