میچ میں پاکستانیوں پرحملہ آوروں کو کچھ خاص لوگوں کی مدد حاصل تھی، ڈی جی آئی ایس پی آر

9

اسلا م آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)ترجمان پاک فوج میجر جنرل آصف غفور نے پاکستان افغانستان میچ کے دوران افغان شائقین کے پاکستانیوں پر حملے کے حوالہ سے کہا ہے کہ کھیل کی گہما گہمی اور گرمی کے باوجود بہروپ بدل کر کچھ لوگوں نے سٹیڈیم کے اند اور باہر جو رویہ اپنایا وہ کھیل نہیں تھا۔میجر جنرل آصف غفور نے ایک افغان لڑکے کی ویڈیو بھی شیئر کی جو سپورٹ مین شپ کا مظاہرہ نہیں کر پایا تھا اور انہوں نے اپنے ٹویٹر اورانسٹا گرام پیغام میں لکھا کہ ” کھیل کی گہما گہمی اور گرمی کے باوجود بہروپ بدل کر کچھ

لوگوں نے سٹیڈیم کے اندر اور باہر جو رویہ اپنایا وہ کھیل نہیں تھا، یہ رویہ اپنانے والوں کو کچھ خاص لوگوں کی مدد حاصل تھی جن کے بارے میں ہمیں علم ہے لیکن ہم پاکستانی اپنی اقدار سے جڑے رہے اور ہم نے سٹیڈیم میں اسی رویے کا مظاہرہ کیا “۔یاد رہے کہ گزشتہ روز پاکستان نے سنسنی خیز مقابلے میں افغانستان کو شکست دیدی تھی۔