رانا ثنااللہ کو عدالت میں پیش کردیا گیا

27

                     لاہور: ن لیگ کے رہنما رانا ثنااللہ کو ریمانڈ کے لیے جوڈیشل مجسٹریٹ لاہور کی عدالت میں پیش کردیا گیا۔

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما رانا ثنااللہ کو جوڈیشل مجسٹریٹ لاہور کی عدالت میں پیش کردیا گیا ہے جہاں اے این ایف حکام عدالت سے رانا ثنا اللہ کے جسمانی ریمانڈ کی درخواست کریں گے، رانا ثنا اللہ کی عدالت میں پیشی پر ضلع کچہری میں سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز اینٹی نارکوٹکس فورس (اے این ایف) نے مسلم لیگ (ن) پنجاب کے صدر اور رکن قومی اسمبلی رانا ثنااللہ کو منشیات رکھنے کے جرم میں گرفتار کرلیا تھا۔ اے این ایف حکام کے مطابق موٹروے پر سکھیکی کے قریب رانا ثنااللہ کی گاڑی روک کر تلاشی لی گئی تو اس سے بھاری مقدار میں منشیات برآمد ہوئی۔