سوڈان میں پُرتشدد مظاہرے، ہلاکتوں کی تعداد 10 ہوگئی

8

خرطوم: سوڈان میں عبوری فوجی کونسل کے خلاف احتجاج کے دوران ہلاک ہونے والے مظاہرین کی تعداد 10 ہو گئی۔

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق سوڈان میں سویلین حکومت کی بالادستی کے خلاف ملک گیر احتجاجی مظاہروں نے شدت اختیار کرلی ہے، پُرتشدد مظاہروں کے دوران فوج سے جھڑپ میں ہلاک ہونے والوں کی تعداد  10 ہوگئی ہے۔

اس سے قبل 3 جون کو بھی فوجی اہلکاروں نے احتجاجی کیمپ پر کریک ڈاؤن آپریشن کیا تھا، آپریشن کے دوران فوجی اہلکاروں کی فائرنگ کی زد میں آکر درجن سے زائد مظاہرین ہلاک اور سیکڑوں زخمی ہوگئے تھے۔

واضح رہے کہ سوڈان میں صدر عمرالبشیر کی حکومت کے خاتمے اور اقتدار پر فوج کے قابض ہونے کے بعد سے سویلین حکومت کی بالادستی کے لیے ملک گیر احتجاجی مظاہرے جاری ہیں جس کا مقصد عوامی طاقت کا مظاہرہ کرنا اور فوج کو اقتدار سے علیحدہ کرنے کے لیے دباؤ ڈالنا ہے۔