حال ہی میں منگنی کرنے والی ارمینا خان پہلے سے شادی شدہ ہیں؟

219

حال ہی میں اپنے قریبی دوست کے ساتھ منگنی کے بندھن میں بندھنے والی خوبرو پاکستانی اداکارہ ارمینا خان نے اپنی شادی کی جھوٹی افواہوں کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان کی نجی زندگی میں مداخلت بند کی جائے۔

پاکستان شوبز انڈسٹری کی نامور اداکارہ ارمینا خان نے حال ہی میں سوشل میڈیا پر ایک تصویر شیئر کی ہے جس میں ان کے منگیتر کیوبا کے ساحل سمندر پر گھٹنوں کے بل جھک کر انہیں شادی کی پیشکش کرتے نظر آ رہے ہیں جبکہ ارمینا نے اس تصویر کے ساتھ لکھا ہے کہ میرے دوست نے گھٹنوں کے بل جھک کر مجھ سے شادی کیلئے پوچھا اور میں نے ’’ہاں‘‘ کر دی۔

یہ خبر سن کر جہاں ان کے مداح خوشی سے نہال ہو گئے وہیں اس خبر نے ہزاروں لوگوں کے دل توڑ دئیے کہ پاکستان کی حسین ترین اداکارہ اب کسی اور کی ہو چکی ہیں تاہم کہانی میں ٹوئسٹ اس وقت آیا جب ایک شخص نے یہ اعلان کیا کہ ارمینا منگنی کیسے کر سکتی ہیں وہ تو پہلے سے شادی شدہ ہیں۔