لاہور- داتا دربار :گاڑی پارک کرنے پرجھگڑا ،فائرنگ سے 2افراد زخمی

13
Fire,pistol,kidnap

داتا دربار کے علاقے میں گاڑی پارک کرنے پرجھگڑے کے نتیجہ میں فائرنگ سے 2 افراد زخمی ہوگئے

لاہور(فلک نیوز)داتا دربار کے علاقے میں گاڑی پارک کرنے پرجھگڑے کے نتیجہ میں فائرنگ سے 2 افراد زخمی ہوگئے ۔ بتایاگیا ہے کہ بلال گنج کے قریب ملک خلیل احمد کے بیٹے ہمایوں کا گاڑی پارک کرنے پر فیضان نامی نوجوان کے ساتھ جھگڑ ا ہوگیا جس کے نتیجہ میں ہمایوں نے فائرنگ کردی جس سے فیضان اور راہگیرفیض محمد زخمی ہوگئے جن کو ہسپتال منتقل کردیا گیا ،ملزم موقع سے فرار ہوگیا۔