چوہدری نثار اتوارکو شام 5 بجے اہم پریس کانفرنس کریں گے

8

وفاقی وزير داخلہ چوہدری نثار علی اتوار کو شام 5 بجےاہم پریس کانفرنس کریں گے۔

فلک نیوز کے مطابق وفاقی وزیرداخلہ چوہدری نثار علی اتوار کو شام 5 بجے پنجاب ہاؤس میں اہم پریس کانفرنس کریں گے جس میں وہ حالیہ سیاسی معاملات سمیت اپنے متعلق میڈیا میں ہونے والی قیاس آرائیوں پر تفصیلی بات چیت کریں گے۔

واضح رہے جے آئی ٹی کے قیام کے بعد سے وزیرداخلہ چوہدری نثار کی وزیراعظم نوازشریف سے اختلافات کی خبریں زیرگردش ہیں تاہم اس حوالے سے حکومتی حلقوں کی جانب سے تردید سامنے آتی رہی ہے لیکن ایک وفاقی وزیر کی جانب سے ٹی وی پروگرام پر چوہدری نثار سے متعلق غلط بیانی پر معاملہ مزید پیچیدہ ہوگیا تھا جس کی وزارت داخلہ نے تردید بھی کی تھی۔