ٹرین ڈرائیورز کا کل سے ملک بھر میں ہڑتال کا اعلان

10

ٹرین ڈرائیورز نے برطرف ملازمین کی بحالی اور تنخواہوں میں اضافے کے لیے کل سے ملک بھر میں ریل گاڑی کا پہیہ جام کرنے کا اعلان کیا ہے۔

فلک نیوز کے مطابق ٹرین ڈرائیورز نے کل سے ملک بھر میں ریل کا پہیہ جام کرنے کا اعلان کرتے ہوئے حادثات پر ملازمتوں سے برطرف ڈرائیورز کی بحالی اور تنخواہوں میں اضافے کا مطالبہ کردیا۔

ڈرائیورایسوسی ایشن  کاکہنا ہے کہ مطالبات کی منظوری تک کوئی ٹرین نہیں چلےگی جب کہ جوائنٹ سیکرٹری انجم صغیر نے کہا کہ راولپنڈی ڈویژن میں 138میں سے128ڈرائیور نے چھٹی کی درخواستیں دے دیں۔