تمباکو نوشی سے اموات میں اضافہ غیاث النبی طیب

118

پرنسپل پوسٹ گریجوایٹ میڈیکل انسٹی ٹیوٹ پروفیسر ڈاکٹر غیاث النبی طیب نے ایک سیمینار میں خطاب کے دوران کہا

لاہور(فلک نیوز) پرنسپل پوسٹ گریجوایٹ میڈیکل انسٹی ٹیوٹ پروفیسر ڈاکٹر غیاث النبی طیب نے ایک سیمینار میں خطاب کے دوران کہا کہ تمباکو نوشی کے باعث بیماریاں بڑھ رہی ہیں اور شرح اموات میں اضافہ ہو رہاہے ۔ عالمی ادارہ صحت کے اعداد و شمار کے مطابق اگر سگریٹ نوشی کا رجحان یوں ہی بڑھتا رہا تو دنیا بھر میں 2030تک تمباکو نوشی کی وجہ سے مرنے والوں کی تعداد سالانہ 60لاکھ سے بڑھ کر 80لاکھ تک پہنچ جائے گی ۔