متحدہ لندن کے 2 ٹارگٹ کلرز کو بانی نے فون پر شاباش دی: رینجرز نے آڈیو سنا دی

12

کالعدم جماعتیں افغانستان سے ایکٹِو ہوئی ہیں، ہمیں پتا ہے کون کہاں سے آپریٹ کر رہا ہے، کرنل قیصر کی پریس کانفرنس، کہتے ہیں پولیس اہلکاروں کے قتل میں ملوث ملزمان جلد ہی پکڑے جائیں گے، بہت جلد اچھی خبریں ملیں گی۔

کراچی: (فلک نیوز) ترجمان سندھ رینجرز کرنل قیصر خٹک نے شہرِ قائد میں میڈیا نمائندوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ 17 جولائی کو اورنگی ٹاؤن میں 2 افراد کو قتل کیا گیا تھا، قتل میں ملوث ملزمان کا تعلق ایم کیو ایم لندن سے تھا، دونوں ملزمان جنوبی افریقہ گروپ سے رابطے میں تھے، محمد رحیم شوٹر اور محمد دانش موٹر سایئکل چلا رہا تھا، پی ایس پی رہنماؤں کے قتل میں ملوث ملزمان کو واردات کے دو دن بعد متحدہ بانی نے شاباش کا میسج بھیجا اور حبیب میٹرو بینک کے ذریعے پچاس ہزار کی رقم بطور انعام بھیجی گئی۔ ترجمان سندھ رینجرز نے پریس کانفرنس میں متحدہ بانی کے وائس میسج بھی سنائے۔ کرنل قیصر نے بتایا کہ گرفتار دونوں ملزمان نے قتل کا اعتراف کر لیا ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ اس وقت کوئی ایکٹِو نیٹ ورک کام نہیں کر رہا، ڈی جی رینجرز نے مشترکہ تحقیقاتی ٹیم تشکیل دی ہے، اچھی لیڈ ملی ہے، جلد ہی اچھی خبریں بھی ملیں گی۔