خورشید شاہ نے اپوزیشن جماعتوں کے پارلیمانی لیڈرز کا اجلاس کل طلب کرلیا

6

اسلام آباد: قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف خورشید شاہ نے اپوزیشن جماعتوں کے پارلیمانی لیڈرز کا اجلاس کل طلب کر لیا ہے۔

فلک نیوز کے مطابق قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف خورشید شاہ نے کل اپوزیشن جماعتوں کے پارلیمانی لیڈرز کا اجلاس طلب کرلیا ہے، اجلاس کل صبح 10 بجے قائد حزب اختلاف کے چیمبر پارلیمنٹ ہاؤس میں ہو گا جس میں اپوزیشن جماعتوں کی طرف سے وزارت عظمی کے لیے مشترکہ امیدوار پر غور کیا جائے گا۔

واضح رہے کہ مسلم لیگ (ن) نے شہباز شریف کے رکن قومی اسمبلی منتخب ہونے تک شاہد خاقان عباسی کو عارضی طور پر وزیر اعظم بنانے کا باضابطہ اعلان کیا ہے۔