ون ڈیزل کی روزے سے متعلق ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل

6

ہالی ووڈ اسٹار ون ڈیزل کی امریکن ہپ ہوپ آرٹسٹ فرنچ مونٹانا کے ساتھ بنائی گئی ایک ویڈیو وائرل ہورہی ہے جس میں وہ اپنے مداحوں سمیت دنیا بھر کے مسلمانوں کو رمضان کی مبارک باد دیتے نظر آرہے ہیں۔

رمضان اسلامی مہینوں میں سب سے مقدس مہینہ ہے اور دنیا بھر میں جہاں بھی مسلمان پائے جاتے ہیں روزے کا خصوصی اہتمام کرتے ہیں،ایسے میں ہالی ووڈ اسٹارون ڈیزل نے بھی دنیا بھر کے مسلمانوں کو ایک ویڈیو کے ذریعے  رمضان کی مبارک باد دیتے ہوئے اس بات کا فخریہ اعتراف کیا کہ ان کا بھائ رمضان کے روزے رکھ رہا ہے ۔انہوں نے  رمضان کے دوران  طویل مدت تک پر ہیزگاری اختیار کرنے کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ روزے کا تصور بہت ہی طاقتور ہے اور یہ تمام لوگوں کیلئے بہت اچھا ہے ہر کسی کو اپنی زندگی میں ایک بار یہ تجربہ ضرور کرنا چاہئے۔

اس موقع پران کے بھائی فرنچ مونٹانا نے ون ڈیزل کی بات کو آگے بڑھاتے ہوئے کہا کہ میں کوشش کررہاہوں  کہ میرا بھائی بھی میرے ساتھ  رمضان کے روزے رکھے ’رمضان مبارک‘۔

واضح رہے کہ ون ڈیزل کا شمار ہالی ووڈ کے صف اول کے اداکاروں میں ہوتا ہے حال ہی میں وہ بھارتی اداکارہ دپیکا پڈوکون کے ساتھ فلم ٹرپل ایکس آف زینڈر کیج میں نظرآئے تھے۔