زیادہ سوشل ہوں نہ سوشل میڈیا کو ٹائم دے سکتا ہوں، عامر

6

 بالی ووڈ کے مسٹر پرفیکٹ عامر خان کا کہنا ہے کہ وہ بہت زیادہ سوشل انسان نہیں ہیں۔

بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق فلم ’’دنگل‘‘ کے اداکار عامر خان کے سماجی میل جول کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر مداحوں کی تعداد تقریباً 21 کروڑ ہے لیکن عامر خان اس بارے میں کہتے ہیں کہ یہ حقیقت ہے کہ ان کا شمار ان افراد میں نہیں ہوتا جوکہ سماجی ویب سائٹ پر بہت متحرک ہوتے ہیں۔ وہ اس چیز کو تبدیل بھی نہیں کرسکتے۔

آج کل وہ فلم ’’ٹھگز آف ہندوستان‘‘ کی شوٹنگ کے لیے مالٹا میں ہیں اور ان کی پوری توجہ فلم پر ہے۔ اور یہی وجہ ہے کہ وہ اپنی سرگرمیوں کے حوالے سے روزانہ کی بنیاد پر تصاویر شیئر نہیں کر پاتے۔ ان کا کہنا تھا کہ لوگوں کے ساتھ منسلک رہنے کے لیے سماجی ویب سائٹ بہترین ذریعہ ہے لیکن ہر شخص کی اپنی شخصیت ہوتی ہے۔