ایک پارٹی عدلیہ کیخلاف اکسا رہی ہے- چودھری شجاعت

8

لیگیوں کو ایک پلیٹ فارم پر جمع کرنے کے لئے چودھری شجاعت ایکشن میں، کل کراچی جائیں گے، ایک پارٹی عوام کو عدلیہ کے خلاف اکسا رہی ہے، ہم خیال سیاسی جماعتوں کا اتحاد ناگزیر ہے، دنیا نیوز سے گفتگو۔

لاہور: (فلک نیو) چودھری شجاعت حسین کا کہنا ہے کہ ملک میں جو حالات پیدا ہو چکے ہیں لازم ہے کہ سب لوگ اکھٹے ہوں اور مل کر کوئی لائحہ عمل طے کریں، عدلیہ کو نیچا دکھانے اور بغاوت پر اکسانے کی کوشش کی جا رہی ہے، لازم ہے کہ ایسی صورتحال میں کوئی راستہ نکالا جائے، اسی سلسلے میں کراچی جا رہا ہوں۔ چودھری شجاعت حسین نے بتایا کہ کراچی میں وہ غوث علی شاہ، پیر پگاڑا اور دیگر لیگی رہنماؤں سے ملیں گے۔ انہوں نے کہا کہ اس وقت کسی کی مخالفت کی بات نہیں، ملک کی بات ہے، حکومت میں بھی اس وقت لیگی بیٹھے ہیں، سب سے اکٹھے ہونے کی اپیل کرتا ہوں۔ نواز شریف کو مشورہ دینے کے سوال پر چودھری شجاعت حسین نے پہلے تو قہقہہ لگایا، پھر بولے نواز شریف نے کبھی مشورہ مانا ہی نہیں مگر اب مشورہ ہے کہ اگر خواہشات کی تکمیل کرتے رہے تو ملک کو خطرہ پیدا ہو جائے گا۔