جاوید جہانگیر کو آڈیٹر جنرل آف پاکستان تعینات کردیا گیا

14

 جاوید جہانگیر کو آڈیٹر جنرل آف پاکستان تعینات کردیا گیا ہے۔

جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ صدر نے 22ویں گریڈ کے رٹائرڈ افسر جاوید جہانگیر کو پاکستان کا 20واں آڈیٹر جنرل تعینات کرنے کے احکام جاری کردیے ہیں۔ چیف جسٹس جاوید جہانگیر سے حلف لیں گے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ جاوید جہانگیر پاکستان آڈٹ اینڈ اکاؤنٹس کے تجربہ کار افسر ہیں جنھیں ملک میں 35 سال خدمات کا تجربہ حاصل ہے۔ اپنے کیریئر کے دوران وہ ایڈیشنل آڈیٹر جنرل، ڈپٹی آڈیٹرجنرلسمیت دیگر اہم پوسٹوں پر تعینات رہ چکے ہیں۔