محنت کی بدولت ہی فنکار آگے بڑھتا ہے، زیبا بختیار

7

پاکستان کی معروف اداکارہ زیبا بختیار نے کہا ہے سخت محنت کی بدولت ہی فنکار آگے بڑھتا ہے اور شہرت کی سیڑھیاں چڑھتا ہے۔

اداکارہ زیبا بختیار نے ایک انٹرویو میں کہا ہے کہ آج کل ہمارے ٹی وی چینلز پر بیرون ممالک کے ڈرامے بھی پیش کیے جارہے ہیں لیکن حقیقت میں دیکھا جائے تو انکا ہمارے ڈراموں سے کوئی مقابلہ نہیں۔

اداکارہ نے مزید کہا کہ نجی ٹی وی چینلز کی تعداد بڑھنے سے فنکاروں کے لیے کام کے مواقع بڑھے ہیں اور یہی اب اکیڈمی کا درجہ بھی رکھتے ہیں۔

زیبا نے کہا کہ مقابلے کے دور میں وہی کامیاب فنکار کامیاب ہوتا ہے جو اپنی خداد صلاحیتوں کے بل بوتے پر محنت اور لگن کیساتھ اپنا سفر جاری رکھتا ہے۔