راجن پورمیں ڈاکوؤں نے7 پولیس اہلکاروں کواغوا کرلیا

8

روجہان میں کچے کےعلاقے میں ڈاکوؤں نے 7 پولیس اہلکاروں کو اغوا کرلیا۔

فلک نیوزکے مطابق راجن پورمیں کچے کے علاقے میں ڈاکوؤں نے پولیس چوکی پرحملہ کردیا، پولیس اور ڈاکوؤں کے درمیان فائرنگ کے تبادلے کے بعد ڈاکو7 پولیس اہلکاروں کواغوا کرکے اپنے ساتھ لے گئے۔ اغواہونے والے پولیس اہلکاروں میں ایلیٹ فورس کے اہلکارلقمان ، ذیشان، شاکر، صابر، جمشید ، صفدرنائچ اوراے ایس آئی مزمل شامل ہے۔

پولیس اورایلیٹ فورسزکی جوانوں کی بھاری نفری کچے میں پہنچ گئی جہاں ڈاکؤوں کے خلاف کارروائی کی جارہی ہے جب کہ کچے کے داخلی اورخارجی راستوں کو بند کردیا گیا ہے۔

دوسری جانب ڈی پی اوعتیق طاہر کا کہنا ہے کہ مورو کے علاقے میں پولیس اہلکار پرائیویٹ کشتیوں پرچھٹی پرجارہے تھے کہ ڈاکوؤں نے غیرمسلح ہونے کا فائدہ اٹھاکرپولیس اہلکاروں پرحملہ کیا اورکشتی سمیت اغوا کرلیا۔

واضح رہے کہ کچے کے علاقے میں آئے روزڈاکوؤں اورپولیس کے درمیان مقابلے جاری رہتے ہیں جب کہ گزشتہ سال پاک فوج کے گرینڈ آپریشن کے دوران ان ڈاکؤوں کے سرغنہ چھوٹوگینگ نے ہتھیار ڈال دیئے تھے تاہم اس کے ساتھی پھر سے علاقے میں سرگرم ہوگئے ہیں۔