غذائی قلت کے باعث چور چڑیا گھر کے جانور بھی کھا گئے

12

ینزویلا میں غذائی قلت کے باعث چوروں نے چڑیا گھر سے جانور چرا لیے ہیں جن کے بارے میں خدشہ ہے کہ چور انہیں کاٹ کر کھا گئے ہیں۔
وینزویلا کی ریاست ذولیا کے ایک چڑیا گھر سے دو عدد خنزیرغائب ہوئے جن کے بارے میں خیال ہے کہ انہیں بھوکے افراد نے اپنا لقمہ بنا لیا ہے۔ یہ واقعہ میراکائبو میں پیش آیا جو وینزویلا کا ایک گنجان آبادی والا شہر ہے۔ دوسری جانب زولیا کی پولیس کے ترجمان لوئس موریلز نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ نامعلوم افراد نے کھانے کے ارادے سے ان جانوروں کو چوری کیا ہے۔

اس وقت وینزویلا میں سوشلسٹ معاشی ماڈل بری طرح ناکام ہو چکا ہے جس کے باعث معاشی ترقی تھم سی گئی ہے اور لاکھوں افراد خوراک کی کمی کا شکار ہیں۔ غربت اور غذائی قلت کے باعث بڑے شہروں میں لوگ کوڑے دانوں سے کھانا ڈھونڈ کر کھانے پر مجبور ہیں۔