بار کونسلز کا کل پنجاب، کے پی اور سندھ میں ہڑتال کا اعلان، شہر شہر احتجاج

4

وکلاء رہنماؤں کی گرفتاری کے خلاف مختلف شہروں میں احتجاج کیا گیا، کراچی بار نے ہڑتال کا اعلان کر دیا، گوجرانوالہ، فیصل آباد، راولپنڈی اور دیگر شہروں میں بھی وکلاء سڑکوں پر آ گئے۔

لاہور/کراچی: (فلک نیوز) لاہور میں وکلاء پر تشدد اور ملتان میں رہنماؤں کی گرفتاری پر وکلاء نے شہر شہر احتجاج کیا۔ کراچی میں بھی وکلاء نے اپنے ساتھیوں کے ساتھ بھرپور یکجہتی کا اظہار کیا۔ کراچی بار کونسل نے جنرل باڈی کا اجلاس بلایا اور منگل کو ہڑتال کا اعلان کیا۔ گوجرانوالہ میں بھی وکلاء نے عدالتی کارروائی کا بائیکاٹ کیا اور سیالکوٹ روڈ بند کر کے احتجاج کیا۔ ڈسٹرکٹ بار کی جانب سے فیصلے کی واپسی تک ہڑتال جاری رکھنے کا اعلان بھی کیا گیا۔ فیصل آباد میں تاجر برداری وکلاء کی حمایت میں سڑکوں پر آ گئی۔ احتجاج کیا اور نعرے بازی کی۔ راولپنڈی میں بھی وکلاء سراپا احتجاج بنے رہے۔ ہائیکورٹ بار نے کل ہنگامی اجلاس طلب کر لیا ہے۔ شیخوپورہ اور ننکانہ سمیت پنجاب کے دیگر شہروں میں بھی وکلاء کی حمایت میں احتجاج کیا گیا۔