این اے 120 ضمنی انتخاب؛ عوامی تحریک کا امیدوار تحریک انصاف کے حق میں دستبردار

5

پاکستان عوامی تحریک نے این اے 120 کے ضمنی انتخاب میں اپنے امیدوار کو پاکستان تحریک انصاف کے حق میں دستبردار کردیا ہے۔

پاکستان عوامی تحریک کے ترجمان کے مطابق لاہور میں قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 120 کے ضمنی انتخاب میں ان کی جماعت کے امیدوار اشتیاق چوہدری پاکستان تحریک انصاف کی امیدورا ڈاکٹر یامسین راشد کے حق میں دستبردار ہوگئے ہیں، اب ان کی جماعت پی ٹی آئی کی امیدوار کی حمایت کرے گی اور اس بات کا فیصلہ پارٹی کی اعلیٰ قیادت نے کہا ہے۔

واضح رہے کہ این اے 120 پر نواز شریف کی اہلیہ بیگم کلثوم نواز مسلم لیگ (ن) کی امیدوار ہیں۔