آصف زرداری اثاثہ جات ریفرنس سے بری

6

ایک زرداری سب پہ بھاری، مفاہمت کے بادشاہ نے پھر میچ جیت لیا، سابق صدر آصف زرداری اثاثہ جات ریفرنس سے بری۔

راولپنڈی: (فلک نیوز) سابق صدر اور پی پی پی کے شریک چیئرمین آصف زرداری کو احتساب عدالت نے اثاثہ جات ریفرنس سے بری کر دیا۔ جج خالد محمود رانجھا نے آصف زرداری کی بریت کی درخواست منطور کر لی ہے۔ سابق صدر آصف زرداری کی جانب سے ان کے وکیل فاروق ایچ نائیک عدالت میں پیش ہوئے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ احتساب عدالت کو سابق صدر کی بریت کا فیصلہ ان کے خلاف ٹھوس ثبوت موجود نہ ہونے پر کرنا پڑا۔