یوم تحفظ ختم نبوتؐ 7 ستمبر کو منایا جائے گا: علامہ ممتاز اعوان

29

پارلیمنٹ سے قادیانیوں کو غیر مسلم اقلیت قراردینیکے تاریخی فیصلے کی یاد میں ملک گیر پروگرامز ہونگے
کل پاکستان ختم نبوتؐ کانفرنس 7 ستمبر کو چناب نگر اور کل مسالک تحفظ نبوت ؐ کانفرنس لاہور میں ہوگی

لاہور – ورلڈ پاسبان ختم نبوت کے ناظم اعلیٰ اور عالمی تحریک تحفظ ختم نبوت کے ترجمان علامہ محمد ممتاز اعوان نے کہا ہے کہ 7 ستمبر 1974 ہماری ملکی تاریخ کا وہ عظیم روشن ترین تاریخ ساز دن ہے کہ جس دن اسلامی جمہوریہ پاکستان کی پارلیمنٹ نے مسلمانوں کے 90 سالہ درینہ مطالبے پر منکرین ختم نبوت انگریز کے خود کاشتہ پودے دفتنہ قادیانیت کو ان کے کفریہ عقائد کی بناء پر غیر مسلم اور پاکستان کی چھٹی اقلیت قراردے کر اسلام کے بنیادی عقیدہ ختم نبوت کو آئینی وقانونی تحفظ فراہم کیا۔ اس تاریخ ساز دن 7 ستمبر کو ملک بھر میں یوم تحفظ ناموس رسالت ؐمنایا جائے گا اور پارلیمنٹ کے قادیانیوں کو غیر مسلم اقلیت قراردینے کے تاریخی فیصلے کی یاد میں ملک بھر میں مختلف نوعیت کے پروگرامز کا انعقاد کیا جائے گا جبکہ اسی روز 7 ستمبر کو کل پاکستان تحفظ ختم نبوت کانفرنس چناب نگر میں ہوگی اور کل مسالک تحفظ ختم نبوت کانفرنس لاہور میں ہوگی۔ نیز ان پروگرامز میں پاکستان کے اسلامی تشخص ، آئین کی اسلامی شکوں، ختم نبوت وناموس رسالت کے تحفظ اور فتنہ قادیانیت سمیت تمام فتنوں کے قلع قمع کیلئے تجدید عہد کیا جائے گا۔