لاہور-مولانا سعید الرحمن کی دین اسلام کیلیے خدمات ناقابل فراموش ہیں

12

علماء اوردینی ومذہبی رہنماؤں نے حافظ شعیب الرحمن کو مولانا سعیدالرحمن کا جانشین بنا دیا
لاہور ) (لاہور کی قدیمی معرف دینی درسگاہ دارالعلوم حنفیہ گلبرگ کے پرنسپل اور مرکزی جامع مسجد لبرٹی مارکیٹ کے خطیب ممتاز عالم دین مولانا سعید الرحمن احمد کی وفات پرعلماء اور دینی وسیاسی رہنماؤں نے کہا کہ مولانا سعید الرحمن نے ساری زندگی عقیدہ توحید اور ختم نبوت کی اشاعت کے فروغ میں گذاری ۔اور اشاعت اسلام کے لیے مولانا مرحوم کی نصف صدی پر محیط گراں قدر خدمت انتہائی ناقابل فراموش ہیں ۔نیز دارالعلوم حنیفیہ میں تعزیتی اجتماع پر علماء اور دینی ومذہبی رہنماؤں شیخ الحدیث مولانا عبد المالک سابق )ایم این اے (وفاق المدار س کے ناظم اعلی مولانا محمدحنیف جالندھری ، جے یو آئی کے رہنما مولانا عبد الرؤف فاروقی ، مولانا محمد امجد خان ورلڈ پاسبان ختم نبوت کے سربراہ علامہ محمد ممتاز اعوان چیئرمین مولانا الطاف الرحمن، استاد العلماء مولانا خلیل الرحمن حقانی،،مولنا زاہدمحمودقاسمی،مشیرمذہبی اموروزیراعلیٰ پنجاب ڈاکٹرعبدالغفورراشدمبلغ ختم نبوت مولانا عبدالنعیم ودیگر علماء نے صاحبزادہ حافظ شعیب الرحمن کی دستار بندی کی اور انہیں مولانا سعید الرحمن مرحوم کا جانشین بنا دیااور اس توقع کا اظہارکیا گیاکہ صاحبزادہ حافظ شعیب الرحمن اپنے والدمولانا سعید الرحمن مرحوم کی طرح مسجد و مدرسہ کی خدمت کے ساتھ ساتھ دین اسلام کی اشاعت کیلیے اپنی تمام ترصلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے اپنے والد کے مشن کو زندہ وتابندہ رکھیں گے۔ اجتماع میں علماء کرام ومشائخ عظام نے حافظ شعیب الرحمن کو اپنے والد کا جانشین بننے پرمبارکباددیتے ہوئے اپنے ہرقسم کے تعاون کا یقین دلایااورنیک تمناؤں کا اظہارکرتے ہوئے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مدرسہ و مسجد دارالعلو م حنفیہ،رکزی جامع مسجد لبرٹی مارکیٹ کے اشاعت اسلام کیلیے کاوشوں کو دن دگنی اور رات چوگنی زیادہ سے زیادہ ترقی عطا فرمائے آمین