مشہورمزاحیہ اداکار سنیل گروور جان لیوا بیماری میں مبتلا

11

بھارتی ٹی وی کے نامور مزاحیہ اداکار سنیل گروور المعروف گتھی اور ڈاکٹر مشور گلاٹی ڈینگی کے مرض میں مبتلا ہوگئے۔

ممبئی اس وقت شدید بارشوں کی زد میں ہے، انتظامیہ کی ناقص کارکردگی اور نکاسی آب کی بدترین صورتحال کے باعث شہر کی سڑکیں تالاب کا منظر پیش کرنے لگی ہیں جس کی وجہ سے گندگی اور مچھروں کی بہتات ہوگئی ہے اور مچھروں کے کاٹنے کے باعث بھارتی ٹی وی کے مقبول ترین اداکار سنیل گروور ڈینگی جیسے جان لیوا مرض میں مبتلا ہوگئے ہیں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق دہلی سے واپس آنے کے بعد سنیل گروور کو شدید بخار نے آگھیرا چیک اپ کروانے کے بعد معلوم ہوا کہ سنیل گروور ڈینگی جیسے جان لیوا مرض کا شکار ہوگئے ہیں۔سنیل کو ڈینگی کی تشخیص ہونے کے بعد ممبئی کے ایشین ہارٹ انسٹی ٹیوٹ اسپتال میں داخل کرلیا گیا ہے جہاں ان کا علاج جاری ہے۔

واضح رہے کہ اپنے پسندیدہ اداکار کی بیماری کا سن کر ان کے مداح سخت تشویش کا شکار ہوگئے ہیں اور ان کے جلد ٹھیک ہونےکی دعائیں کررہے ہیں۔