آرمی چیف نے عید کا دوسرا روز بلوچستان میں پاک فوج کے جوانوں کیساتھ گزارا

6

آئی ایس پی آر کے مطابق سربراہ پاک فوج جنرل قمر جاوید باجوہ عید کا دوسرا روز گوادر اور تربت میں جوانوں کے ساتھ گزاریں گے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ بلوچستان پہنچ گئے ہیں اور وہ عید کا دوسرا روز گوادر اور تربت میں جوانوں کے ساتھ گزاریں گے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق سربراہ پاک فوج نے عید کے پہلے روز وادی راجگال کا دورہ کیا تھا اور سرحد پر تعینات پاک فوج کے جوانوں کے ساتھ دن گزارا۔ اس موقع پر آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا تھا کہ پاکستان اور عوام کے تحفظ کے لئے فرائض کی انجام دہی میں ہی عید کی خوشی پنہاں ہے۔