عیدالاضحی ہمیں اتحاد، اخوت ،اور ایثار کا درس دیتی ہے۔عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت

11

عید قربان پررب کی رضاپر تسلیم خم کرتے ہوئے حضرت ابراہیم نے اپنے بیٹے کو قربان کردیا
اللہ کے حکم کو بجالانا اور ہر محبوب چیزکونثار کرنے کا نام قربانی ہے۔
لاہور(فلک نیوز )عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت کے مرکزی رہنما مولانا عزیز الرحمن ثانی ،قاری جمیل الرحمن اختر،قاری علیم الدین شاکر،مولانا عبدالشکورحقانی،مولانا سیدضیاء الحسن شاہ،مولانا محبوب الحسن طاہر،مولانا عبدالنعیم،قاری عبدالعزیز ، مولاناقاری ظہورالحق، مولاناسعیدوقار نے عید الاضحی کے اجتماعات سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ قربانی ہمیں اتحادواتفاق، اخوت اور ایثار کا درس دیتی ہے،غریب وناداراور تنگ دستوں کو عید کی خوشیوں میں شریک کرنا سنت نبوی ہے ۔علماء کرام نے کہا کہ عیدالاضحی درحقیقت آپس میں وحدت،اخوت ،اتحاد ویگانگت اورجذبہ ایثار وقربانی کادرس دیتی ہے۔ غریبوں ،یتیموں،مسکینوں،وبے سہارالوگوں میں خوشیاں بانٹنے کانام ہے،غریبوں کو عیدکی خوشیوں میں شریک کیے بغیرعید کے حقیقی تقاضے پورے نہیں ہوتے ۔حضرت اسماعیل ؑ کی طرف سے اللہ تعالیٰ کے حکم پر سر تسلیم خم کرنے کی یاد میں سنت ابراہیمی کی ادائیگی مسلمانوں کا اہم مذہبی ودینی فریضہ ہے،اللہ کی رضا کی خاطر قربان ہونے کے جذبے کا صلہ ہے ۔قربانی صرف جانور ذبح کرنے کانام نہیں بلکہ فلسفہ قربانی تو یہ ہے کہ انسان اپنی سب سے زیادہ محبوب اور پسندیدہ چیزکو اللہ کے حکم پرہروقت قربان کرنے کے لیے تیار رہے۔علماء نے کہا کہ 7ستمبر یوم تحفظ ختم نبوت بھرپوراندازمیں منایا جائے گا،ملک بھرمیں کانفرنسز،سیمینارز،اجتماعات اور ختم نبوت ریلیاں نکالی جائینگی اس سلسلے میں پروگرامز کو حتمی شکل دینے کی تیاریاں جاری ہیں جسمیں تمام مکاتب فکر کے ممتاز علماء ،مشائخ ،دینی ومذہبی قائدین شرکت کرینگے ۔عید الاضحی کے اجتماعات میں ملک پاکستان کی بقااورسلامتی،ترقی وخوشحالی کے لیے خصوصی دعائیں کی گئیں۔عیدالاضحی ہمیں اتحاد، اخوت ،اور ایثار کا درس دیتی ہے۔عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت