ملک بھرمیں آج یوم دفاعِ پاکستان جوش وجذبے سے منایا گیا

5

ملک بھر میں 52واں یوم دفاعِ پاکستان ملی جوش و جذبے سے منایا جا رہا ہے۔

ملک بھر میں 52 واں  یوم دفاع پاکستان آج قومی جوش و جذبے سے منایا جا رہا ہے، یوم دفاع پاکستان کے موقع پراسلام آباد میں دن کا آغاز 31 جب کہ صوبائی دارالحکومتوں میں  21، 21، توپوں  کی سلامی سے ہوا، مساجد میں  نماز فجر کے بعد ملک کی ترقی اور خوشحالی کے لئے خصوصی دعائیں مانگی گئیں۔

یوم دفاع پاکستان کے سلسلے میں تمام کنٹونمنٹس کے ساتھ مختلف شہروں میں پروقارتقاریب کا اہتمام کیا جارہا ہے اور 6 ستمبر 1965 کی جنگ میں جام شہادت نوش کرنے اور نشان حیدر پانے والے شہدا کی یاد گاروں پر پھول چڑھانے کے علاوہ قرآن خوانی اور فاتحہ خوانی کی جارہی ہے۔

کراچی میں بابائے قوم  قائد اعظم محمدعلی جناح اور لاہور میں لعلامہ اقبال کے مزاروں  پرگارڈز کی تبدیلی کی تقاریب کا انعقاد پوا۔   یوم دفاع پاکستان کی مناسبت سے پشاور میں  پاک فوج کے زیر اہتمام کرنل شیر خان اسٹیڈیم اور کوئٹہ میں بھی پاک فوج کے زیر اہتمام عسکری میلے کا اہتمام کیا گیا۔