ملک بھرمیں آج یوم تحفظ ختم نبوت منایا گیا: مجلس تحفظ ختم نبوت

4

پارلیمنٹ سے قادیانیوں کو غیر مسلم اقلیت قراردینے کے تاریخی فیصلے کی یاد میں ملک گیر پروگرامز ہویے
لاہور (فلک نیوز ) عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت کے مرکز ی سیکرٹری اطلاعات مولانا عزیزالرحمن ثانی،قاری جمیل الرحمن اختر،پیرمیاں رضوان نفیس،مولاما علیم الدین شاکر،مولانا سید ضیاء الحسن شاہ ،مولانا عبدالشکورحقانی ،مولانا عبدالنعیم نے کہا ہے کہ 7 ستمبر 1974 ہماری ملکی تاریخ کا وہ عظیم روشن ترین تاریخ ساز دن ہے کہ جس دن اسلامی جمہوریہ پاکستان کی پارلیمنٹ نے مسلمانوں کے 90 سالہ درینہ مطالبے پر منکرین ختم نبوت انگریز کے خود کاشتہ پودے دفتنہ قادیانیت کو ان کے کفریہ عقائد کی بناء پر غیر مسلم اور پاکستان کی چھٹی اقلیت قراردے کر اسلام کے بنیادی عقیدہ ختم نبوت کو آئینی وقانونی تحفظ فراہم کیا۔ اس تاریخ ساز دن کی مناسبت سے آج7 ستمبر کو ملک بھر میں یوم تحفظ ناموس رسالت ؐمنایا جائے گا اور پارلیمنٹ کے قادیانیوں کو غیر مسلم اقلیت قراردینے کے تاریخی فیصلے کی یاد میں ملک بھر میں مختلف نوعیت کے پروگرامز کا انعقاد کیا جائے گا ۔ان پروگراموں کو حتمی شکل دی جا چکی ہے ختم نبوت کانفرنسز،ریلیاں ،سیمیناراورمختلف نوعیت کے پروگرامزمنعقدکیے جارہے ہیں۔ان پروگرامز میں پاکستان کے اسلامی تشخص ، آئین کی اسلامی شکوں، ختم نبوت وناموس رسالت کے تحفظ اور فتنہ قادیانیت سمیت تمام فتنوں کے قلع قمع کیلئے تجدید عہد کیا جائے گا۔