ڈنگہ- 15 ستمبر کو برما کے مسلمانوں کے حق میں ریلی نکالی جائے گی۔ سنی ایکشن کمیٹی ڈنگہ

30

ڈنگہ۔ کھاریاں (فلک نیوز) حضرت علامہ محمد طاہررضا نقشبندی کی زیر صدارت سنی ایکشن کمیٹی کا اجلاس جامعہ رضویہ ضیاءالقرآن ڈنگہ  میں منعقد ہوا۔ جس میں اس بات پر زور دیا گیا کے برما کے مسلمانوں کی ساتھ اظہار یکجہتی کیلئےریلی کا انعقاد کیا جائے۔تفصیلی مشاورت کے بعد حضرت علامہ طاہررضا صاحب نے فیصلہ کیا کے 15 ستمبر بروز جمعۃالمبارک بعد نماز جمعہ 2بجے مرکزی جامع مسجد عید گاہ ڈنگہ سے ریلی نکالی جائے گی جو میلاد چوک پر احتتام پزیر ہوگی۔اس بات پر بھی زور دیا گیا کے برما کے بدھ مت دہشت گردوں کے خلاف سفارتی اور قانونی چارہ جوئی کی جائے۔ برما کی ایمبیسی اور دیگر انصاف فراہم کرنے والے اداروں کو خطوط لکھے جائیں گے۔