عسکری قیادت کا ایل اوسی پرفوجی جوانوں کوبھارتی جارحیت کا موثرجواب دینے کا حکم

19
File Photo

کورکمانڈر راولپنڈی نے ایل او سی پر تعینات پاک فوج کے جوانوں کو ہدایت کی ہے کہ وہ معصوم شہریوں کے خلاف بھارتی جارحیت کا موثر جواب دیں۔

آئی ایس پی آرکی جانب سے جاری بیان کے مطابق کورکمانڈرراولپنڈی لیفٹیننٹ جنرل ندیم رضا نے لائن آف کنٹرول کا دورہ کیا اور بھارتی فائرنگ سے متاثرہ علاقے کا جائزہ لیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق کورکمانڈرراولپنڈی نے پاک فوج کے جوانوں کوہدایت کی کہ وہ معصوم شہریوں کے خلاف بھارتی جارحیت کا موثرجواب دے۔