زرمبادلہ ذخائر 1 ہفتے میں 19.8 کروڑ کے اضافے سے 20.6 ارب ڈالر ہوگئے

6

 پاکستان کے غیرملکی زرمبادلہ ذخائر کی مالیت ایک ہفتے کے دوران 19کروڑ 82 لاکھ ڈالر کے اضافے سے 20ارب 58 کروڑ 52 لاکھ ڈالر تک پہنچ گئی۔

اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق 8ستمبر کو ہفتے کے اختتام پر زرمبادلہ کے مجموعی ذخائر کی مالیت 20ارب 58کروڑ 52لاکھ ڈالر  ریکارڈ کی گئی جو 31 اگست کو 20 ارب 38 کروڑ 70 لاکھ ڈالرتھی۔

ایک ہفتے کے دوران اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے ذخائر 7کروڑ 70لاکھ ڈالر اضافے کے بعد 14 ارب 75کروڑ 84لاکھ ڈالر تک پہنچ گئے جبکہ کمرشل بینکوں کے ذخائر کی مالیت 12 کروڑ 11لاکھ ڈالر کے اضافے سے 5ارب 82کروڑ 68لاکھ ڈالر تک پہنچ گئی۔