نواز شریف شہزادہ سلیم بن گئے تھے، آصف زرداری

8

سابق صدر اور پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیرمین آصف زرداری کا کہنا ہے کہ نواز شریف شہزادہ سلیم بن گئے تھے ۔

پشاور میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سابق صدر اور پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیرمین آصف زرداری کا کہنا تھا کہ نوجوان قیادت سے ہمیں بہت امیدیں ہیں، نوجوانوں اورتازہ خون کی پارٹی کو ہمیشہ ضرورت ہوتی ہے، کے پی کے میں حکومت بنائیں گے اور نوجوان قیادت کو آگے لائیں گے جب کہ پاکستان کے لیے بہت کچھ کیا اور بہت کچھ کرنا باقی ہے۔ این اے 120 لاہور میں جیالے کو کھڑا کیا تاہم  این اے 120 نواز شریف کی اپنی سیٹ تھی۔

آصف زرداری نے کہا کہ مریم نواز کی تقریر میں بہت کچھ موجود ہے، نواز شریف شہزادہ سلیم بن گئے تھے، میں نے بار بار نواز شریف کو کہا شہزادہ سلیم نہ بنیں۔ انہوں نے کہا کہ پہلے کہا تھا کہ شروع کے 4 سال سیاست نہیں بلکہ آخری سال سیاست کروں گا اسی لیے سیاست کر رہا ہوں جب کہ میرے پیچھے اسٹیبلشمنٹ کھڑی نظر نہیں آتی۔