روہنگیا صورتحال پر 7 ممالک کا سلامتی کونسل اجلاس طلب کرنے کا مطالبہ

13

امریکا، فرانس اور برطانیہ سمیت 7 ممالک نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل سے مطالبہ کیا ہے کہ میانمار میں ہونے والی انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر اجلاس بلایا جائے۔

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق میانمار میں روہنگیا مسلمانوں کے قتل عام اور پرتشدد پر اظہار افسوس اور تشویش کرتے ہوئے 7 ممالک نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل سے مطالبہ کیا ہے کہ میانمار کی موجودہ کشیدہ صورتحال پر آئندہ ہفتے ہی اجلاس بلایا جائے۔

امریکا، برطانیہ، فرانس، سویڈن، سینیگال، مصر اورقازقستان نے اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انٹونیو گوٹیرش سے مطالبہ کیا ہے کہ ریاست راکھین میں روہنگیا مسلمانوں کے خلاف میانمار کی فوج کی جانب سے جاری فوجی آپریشن کے حوالے سے سلامتی کونسل کو آگاہ کیا جائے اور عالمی ادارے کا مؤقف واضح کیا جائے۔