بہاول نگر میں دہشت گردی کا منصوبہ ناکام، 4 ملزم گرفتار

13

قانون نافذ کرنے والے اداروں نے محرم الحرام کے موقع پر دہشت گردی کا منصوبہ ناکام بناتے ہوئے 4 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

فلک نیوز کے مطابق بہاول نگر میں بائی پاس حافظ والا پھاٹک کے قریب محکمہ انسداد دہشت گردی (سی ٹی ڈی) نے کارروائی کرتے ہوئے 3 مبینہ دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا۔ سی ٹی ڈی حکام کے مطابق گرفتار دہشت گرد محرم الحرام کے موقع پر شہر میں دہشت گردی کی منصوبہ بندی کر رہے تھے اور ان کے قبضہ سے بم بنانے والا مواد، ڈیٹونیٹرز، بال بیرنگ اور دیگر آلات بھی برآمد ہوئے ہیں۔

پولیس نے بتایا کہ گرفتار دہشت گردوں کی شناخت محمد عمران، منہاس ادریس اور حبیب اللہ کے نام سے ہوئی ہے جب کہ ان سے مزید تفتیش کی جارہی ہے۔

واضح رہے کہ مرکزی اور صوبائی حکومتوں نے محرم الحرام کے موقع پر سیکیورٹی پلانز تشکیل دے دیے ہیں اور سخت حفاظتی انتظامات کا حکم دیا ہے۔