حکومت کا پیٹرول اورڈیزل کی قیمت میں کمی کا اعلان

3

وفاقی حکومت نے پیٹرول کی قیمت میں ایک روپے 20 پیسے فی لیٹر اور ڈیزل کی قیمت میں ایک روپے 60 پیسے فی لیٹر کمی کا اعلان کر دیا۔

وفاقی وزیرخزانہ اسحاق ڈار نے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں کمی کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ حکومت نے پیٹرول کی قیمت میں 1 روپے 20 پیسے فی لیٹر کمی کا اعلان کیا ہے جس کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 72 روپے 80 پیسے فی لیٹر ہو گئی ہے جب کہ ڈیزل کی قیمت میں 1 روپے 60 پیسے کمی کی گئی ہے۔ اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ مٹی کے تیل کی قیمتیں برقرار رکھی گئی ہیں اور نئی قیمتوں کا اطلاق آج رات 12 بجے سے ہو گا۔