ڈنگہ، حفاظت امن کانفرنس کے انعقادپر مولانا محمدطاہررضا صاحب کو مبارکباد پیش کرتے ہیں، ڈاکٹر محمداشفاق جلالی

28

کھاریاں(نامہ نگار سے) معروف عالم دین، مقرر اور محقق پروفیسر ڈاکٹر محمداشفاق جلالی نے فلک نیوز سے بات کرتے ہوئے جامع مسجد عید گاہ ڈنگہ میں احترام محرم و حفاظت امن کے حوالے سے کامیاب میٹنگ و کانفرنس کے انعقاد پر مجاہد اہل سنت مولانا محمدطاہررضا صاحب کو مبارک باد پیش کی اور قیام امن کے حوالے سے ان کی کوششوں کو سراہا۔

یاد رہے کہ 24 ستمبر بروزاتوار جامعہ مسجد عید گاہ ڈنگہ میں بعد نماز مغرب ایک عظیم الشان اجلاس بعنوان احترام محرم و حفاظت امن منعقد ہواتھا جس کی صدارت خطیب اعظم جامعہ مسجد عید گاہ ڈنگہ مولانا محمدطاہررضا نے کی۔ اس پروگرام میں خطاب کے لیے دارالعلوم محمدیہ غوثیہ بھیرہ شریف سے پروفیسر ڈاکٹر محمد نعیم الدین الازہری تشریف لائے، جنہوں نے امن کو فروغ دینے اور شدت پسندی کے اسباب کی روک تھام کے حوالے سے سیرحاصل گفتگو فرمائی۔ انہوں نے اپنے بیان میں سیرت النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے مختلف پہلوؤں کو بیان کرتے ہوئے معاشرے کے تمام افراد سے پرامن رہنے کی اپیل کی اور شدت پسندی کی روک تھام کے لیے تجاویز پیش کیں۔

خطاب کے بعد مولانا محمد طاہررضا صاحب نے صدارتی خطبہ ارشاد فرمایا اور آنے والے تمام معزز مہمانوں کا شکریہ ادا کیا۔ محفل کے اختتام پر مفتی محمود احمد (منتظم اعلیٰ جامعہ رضویہ کھاریاں عالم پور گوندلاں ) نے پاکستان کی سالمیت اور امن کے لیے دعا کرائی۔