کراچی: القاعدہ اور داعش کے 5 کارندے ہلاک، ریموٹ کنٹرول کار برآمد

7

کراچی میں محرم کے دوران دہشت گردی کا منصوبہ ناکام، سچل میں مقابلہ، القاعدہ اور داعش کے پانچ کارندے ہلاک، ریموٹ کنٹرول کار برآمد، شرپسند عامر شریف ڈرون ٹیکنالوجی کا ماہر نکلا، ایس پی ملیر کی تصدیق۔

کراچی: (فلک نیوز) شہر قائد کے علاقہ سچل میں دہشت گردوں کی اطلاع پر انکاؤنٹر سپیشلسٹ ایس ایس پی راؤ انوار نے ایکشن لیا۔ پولیس کے پہنچنے پر دہشت گردوں نے فائرنگ کر دی۔ جوابی کارروائی میں 5 مبینہ دہشت گرد مارے گئے۔ ایس ایس پی راؤ انوار نے میڈیا سے گفتگو میں بتایا کہ مارے گئے دہشت گردوں کا تعلق داعش اور القاعدہ سے تھا جو متعدد وارداتوں میں ملوث تھے۔ مارے گئے دہشت گردوں میں سے ایک عامر شریف داعش کا اہم کارندہ اور انجینئر تھا۔ وہ ٹیکنالوجی کے ذریعہ ڈرون کو اپنے قابو میں کرنے کی صلاحیت رکھتا تھا۔ تمام دہشت گرد محرم الحرام میں تخریب کاری کی منصوبہ بندی کر رہے تھے۔ ایس ایس پی راؤ انوار کا کہنا تھا کہ بروقت کارروائی کر کے شہر کو بڑی تباہی سے بچا لیا گیا۔ مارے گئے دہشت گردوں کے قبضے سے بھاری اسلحہ بھی برآمد کیا گیا ہے۔