بھارت نے مقبوضہ کشمیر میں محرم کے ماتمی جلوسوں پر بھی پابندی لگادی

9

قابض بھارتی انتظامیہ نے مقبوضہ کشمیر میں محرم الحرام کے ماتمی جلوسوں پر پابندی عائد کردی ہے۔

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق مقبوضہ کشمیر میں بھارتی انتظامیہ نے محرم کے جلوسوں پر پابندی عائد کرکے جگہ جگہ خاردار تاریں اور رکاوٹیں کھڑی کردی ہیں تاکہ عوام جلوسوں میں شرکت نہ کرسکیں۔

میڈیا سروس کے مطابق بھارتی انتظامیہ نے محرم کے جلوسوں کو روکنے کے لئے فوج اور پولیس کی بھاری نفری تعینات کردی ہے اور عوام کو گھروں میں محصور کردیا گیا ہے جب کہ متعدد مذہبی رہنماؤں کو بھی گرفتار کرلیا گیا ہے۔